شادی کی پیشکش مسترد کرنے پر انتقاماً لڑکی کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والا 6 سال کیلیے جیل گیا

21 hours ago

شادی کی پیشکش مسترد کرنے پر انتقاماً لڑکی کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والا 6 سال کیلیے جیل گیا

عدالت نے شواہد کی بنیاد پر ملزم کو سزا سنادی
شادی کی پیشکش مسترد کرنے پر انتقاماً لڑکی کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والا 6 سال کیلیے جیل گیا

ویب ڈیسک

|

23 Sep 2025

جوڈیشل مجسٹریٹ (ایسٹ) نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عبداللہ کو 6 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

ملزم پر الزام تھا کہ اس نے شادی کی تجویز مسترد ہونے پر خاتون کی نازیبا تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کیں۔

پراسیکیوٹر شیراز راجپر کے مطابق متاثرہ خاتون کی دوستی ملزم سے ہوئی تھی جو بعد ازاں غیر رسمی منگنی میں بدل گئی۔

تاہم ملزم کے نامناسب رویے کے باعث تعلق ختم کر دیا گیا۔ انتقامی کارروائی کے طور پر ملزم نے خاتون کی نجی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تاکہ اسے بلیک میل کیا جا سکے۔

استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے موبائل فون کی فارنزک رپورٹ سے ثابت ہوا کہ فیس بک پروفائل اسی نے خود بنایا اور تصاویر اپ لوڈ کیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ شواہد سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم نے غصے اور انتقام کے تحت یہ اقدام اٹھایا، جبکہ استغاثہ الزامات کو ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔

یہ مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے درج کیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!