رمضان کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

رمضان کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

مرکزی کمیٹی کا اجلاس پشاور میں منعقد کیا جائے گا
رمضان کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک

|

18 Feb 2026

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج پشاور میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

اسپارکو کے ترجمان کے مطابق نئے چاند کی پیدائش ہو چکی ہے اور آج غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے 48 منٹ ہوگی، جس کے باعث رویت کا واضح امکان موجود ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر چاند نظر آ گیا تو پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات ہوگا۔

رمضان کے چاند سے متعلق حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب سمیت بیشتر عرب ممالک میں آج پہلا روزہ رکھا جا رہا ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں پہلی تراویح ادا کی گئی جہاں ہزاروں افراد نے عبادات میں حصہ لیا اور ماہِ رمضان کی برکتیں پانے پر خصوصی دعائیں کیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!