پی ٹی آئی کی قیادت کون کررہا ہے؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

17 hours ago

پی ٹی آئی کی قیادت کون کررہا ہے؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

مائنس عمران معاہدے کی بھی مخالفت
پی ٹی آئی کی قیادت کون کررہا ہے؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

ویب ڈیسک

|

13 Sep 2025

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ مائنس ون کا کوئی فارمولہ قابلِ عمل نہیں، پارٹی کی قیادت اب بھی بانی پی ٹی آئی کے ہاتھ میں ہے اور میں صرف ان کا نمائندہ ہوں۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اب تک جتنے بھی فیصلے ہوئے ہیں وہ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت اور رہنمائی سے کیے گئے، آئندہ بھی یہی طرزِ عمل جاری رہے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ بانی پی ٹی آئی جمہوریت کے فروغ اور ملک میں سیاسی استحکام کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ اگر حالات کو سختی سے قابو کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک کو مزید نقصان پہنچے گا۔ ان کے مطابق پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے مگر وہاں کے عوام بدترین مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ سیلاب کے دوران حکومت صرف تصویری مہم تک محدود رہی۔

انہوں نے اپیل کی کہ سیاست سے بالاتر ہو کر سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے تاکہ مشکلات میں گھرے شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!