پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک

پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک

ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک

Webdesk

|

10 Nov 2024

راولپنڈی: 9نومبر کو سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں 6خوارج ہلاک اور6زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کا کہنا ہے کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مثر انداز میں نشانہ بنایا۔

یہ خوارج سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔علاقے میں کسی بھی باقی خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!