مریم نواز کا والد سے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار

مریم نواز کا والد سے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار

نواز شریف نے یہ انکشاف امریکا میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو میں کیا
مریم نواز کا والد سے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار

ویب ڈیسک

|

2 Nov 2024

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ مریم نواز کی زیر قیادت پنجاب حکومت پی آئی اے کو خریدنے یا ایئرپنجاب کے نام سے نئی ایئرلائن شروع کرنے پر غور کررہی ہے۔

امریکا میں اپنے پارٹی کارکنان سے پرتکلف عشائیے پر گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ پی آئی اے کو جان بوجھ کر اس حال تک پہنچایا گیا ہے، اس کے پیچھے جو لوگ ہیں اُن کا محسابہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بیٹھے ہوئے تھے مریم نواز نے پی آئی اے کی خریداری کے حوالے سے مشورہ کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت قومی ایئرلائن کو خریدسکتی ہے اور نئے جہاز لاکر ملک کو ایک نئی ایئرلائن دے سکتی ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پی آئی اے کو بھی خرید سکتی ہے اور ایئر پنجاب کے نام سے ایک نئی ایئرلائن بھی شروع کر سکتے ہیں جو لاہور، پشاور، کراچی یا کوئٹہ سے براہ راست نیویارک، لندن سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں جائے۔

پارٹی کارکنوں سے بات چیت میں نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے اندر کوئی بھی ترقی کا منصوبہ نہیں لگایا اور نہ ہی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ کیا ہے بلکہ صرف لوگوں کا اخلاق بگاڑا، بغض حسد سکھایا، بدتمیزی اور بداخلاقی سکھائی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!