امریکی صدر ٹرمپ سے مسلم لیڈر کی ملاقات، شہباز شریف بھی شامل ہوں گے

امریکی صدر ٹرمپ سے مسلم لیڈر کی ملاقات، شہباز شریف بھی شامل ہوں گے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ٹرمپ سے ملاقات ہوگی
امریکی صدر ٹرمپ سے مسلم لیڈر کی ملاقات، شہباز شریف بھی شامل ہوں گے

ویب ڈیسک

|

21 Sep 2025

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 80ویں اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے جو 22 ستمبر سے نیویارک میں شروع ہوگا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزراء اور سینئر حکام بھی ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں عوام کے حقِ خودارادیت سے محرومی اور طویل قبضے کی صورتحال کی جانب مبذول کروائیں گے۔ وہ خاص طور پر غزہ میں جاری انسانی بحران پر روشنی ڈالیں گے اور فلسطینی عوام کی تکالیف ختم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات پر زور دیں گے۔

وزیراعظم ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلاموفوبیا، پائیدار ترقی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

بیان کے مطابق شہباز شریف جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران متعدد اہم تقریبات اور اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں بھی شریک ہوں گے جن میں سلامتی کونسل کے اجلاس، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو (GDI) اور کلائمیٹ ایکشن پر ہائی لیول میٹنگ شامل ہیں۔

مزید برآں وزیراعظم ایک ’’منتخب مسلم رہنماؤں‘‘ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خصوصی ملاقات میں بھی شریک ہوں گے جس میں علاقائی و عالمی امن و سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم اجلاس کے موقع پر مختلف عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے تاکہ باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہو سکے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کی شرکت پاکستان کے اقوام متحدہ پر اعتماد اور کثیرالجہتی تعاون کے عزم کو اجاگر کرے گی، ساتھ ہی دنیا کو امن اور ترقی کے لیے پاکستان کی مستقل خدمات اور کردار بھی واضح کیا جائے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!