لاہور کے پرائمری اسکول بند کرنے کا فیصلہ

لاہور کے پرائمری اسکول بند کرنے کا فیصلہ

اسکول کی چھٹیوں کا اطلاق پبلک اور پرائیوٹ اسکولوں پر ہوگا اور پرائمری سیکشن تک اسکول 4 سے 9 نومبر تک بند رہیں گے۔
لاہور کے پرائمری اسکول بند کرنے کا فیصلہ

Webdesk

|

3 Nov 2024

 لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور میں اسموگ کے پیش نظر ایک ہفتے کے لیے پرائمری تک اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی نے لاہور میں اسموگ کے باعث ایک ہفتے کے لیے پرائمری تک اسکول بندکرنیکانوٹیفکیشن جاری کردیا  ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسکول کی چھٹیوں کا اطلاق پبلک اور پرائیوٹ اسکولوں پر ہوگا اور پرائمری سیکشن تک اسکول 4 سے 9 نومبر تک بند رہیں گے۔

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اعلان کیا کہ پرائمری کلاسز سے اوپر بچوں کی صحت پر خصوصی نظر رکھی جائے، سرکاری اور نجی اسکولوں میں ماسک کی پابندی لازمی ہونی چاہیے۔

بھارت کیساتھ ڈائیلاگ سے ہی اسموگ کے معاملات بہتر کرسکتے ہیں، بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے4 نومبرکو وزارت خارجہ کو خط لکھیں گے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!