گھر نہیں پہنچے تو جنازے پڑھنا، وزیراعلی کے پی نے فائنل کال دے دی؟

گھر نہیں پہنچے تو جنازے پڑھنا، وزیراعلی کے پی نے فائنل کال دے دی؟

ہم نے پانی پت پر 17 حملے کئے تھے ابھی تو صرف دو ہوئے ہیں، علی امین گنڈا پور
گھر نہیں پہنچے تو جنازے پڑھنا، وزیراعلی کے پی نے فائنل کال دے دی؟

ویب ڈیسک

|

2 Nov 2024

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور نے وفاق پر ایک بار پھر چڑھائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فائنل کال کیلیے تیار ہیں اور 9 نومبر کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے میڈیا سے گفتگو کرتے وزیراعلی کے پی کے کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج بڑے عرصہ بعد ملاقات ہوئی ان کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جارہا ہے وہ قابل مذمت ہے، ہم نے ایک پلان بنایا ہے اور اس پر کام بھی شروع ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارم 47 حکومت سے جان چھڑانے کیلئے ہم سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے، ہمارے خلاف ہر روز نئے مقدمات درج کئے جارہے ہیں، نو نومبر کو صوابی کے مقام جلسہ کی بجائے ایک بڑا اجتماع کرینگے، پورے ملک سے لوگوں کو جمع کریں گے، میں اپنے گھر والوں کو بھی بتا کر نکلوں گا اگر میں واپس نہ آیا تو سمجھ لینا اب نہیں آوں گا جنازہ پڑھ لینا، اب جو ہوگا دیکھا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں سچ بات کرتا ہوں سب کو معلوم ہے پارٹی کیلئے کس نے کیا کیا، بشریٰ بی بی کو ناحق جیل میں ڈالا ہوا تھا، میرے اوپر چھ اضلاع میں مقدمات ہیں، میں جب ڈی چوک سے گیا بتا کر گیا تھا، میرے پیچھے جو لوگ آئے وہ کون تھے، ہم نے ثابت کیا ہم آسکتے ہیں اور پرامن آ سکتے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہوں نے کے پی ہاؤس پر حملہ کیا، میرے کمرے سے موبائل فونز لے گئے اور میرا سامان بھی گاڑی سے لے گئے تھے، موبائل فونز ابھی تک واپس نہیں ملے، جو موبائل فون انہوں نے لیا وہ واش ہوچکے تھے انکو کچھ نہیں ملا۔

گنڈا پور نے کہا کہ میں ایک صوبہ کا وزیر اعلی ہوں میں اتھارٹی سے اسلام آباد آیا ہوں مشینری بھی لایا، میری آفیشل میٹنگز میں بات ہوتی رہتی ہے، ہم نے پانی پت پر 17 حملے کئے تھے ابھی تو صرف دو ہوئے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ ماضی میں میرے مذاکرات ہوتے رہے ہیں لیکن جب سے بانی پی ٹی آئی نے منع کیا تب سے نہیں ہوئے، آج ہر بندہ تجزیہ نگار بنا ہوا ہے کہ ڈیل ہوگئی، ورکرز کو پیغام ہے کنفیوز نہ ہوں، ہم گورنر راج سے نہیں ڈرتے، حکومت سمیت سب کو وارننگ ہے کہ اب حالات ناقابل برداشت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائنل کال کیلئے تیار ہیں حکومت سے جان چھڑانی ہوگی، 9 نومبر کو آئندہ کا لائحہ عمل دینگے، اب کفن باندھ کر زیادہ سرکاری مشینری کے ساتھ آئیں گے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!