ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت سے متعلق بڑی پیشرفت

ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت سے متعلق بڑی پیشرفت

پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی
ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت سے متعلق بڑی پیشرفت

ویب ڈیسک

|

15 Nov 2025

لاہور ہائی کورٹ میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

یہ درخواست پیر کے روز جسٹس شہرام سرور سنیں گے۔ اس سے قبل جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی تھی۔

درخواست میں این سی سی آئی اے اور دیگر متعلقہ فریقوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ڈکی بھائی نے اپنے خلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت کی استدعا کر رکھی ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ انہیں غیر ملکی سفر کے دوران ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا، حالانکہ این سی سی آئی اے نے انہیں نہ تو کوئی نوٹس بھیجا اور نہ ہی پہلے کبھی طلب کیا۔

درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ سعد الرحمٰن کو گرفتاری کے بعد دس دن تک جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!