آرمی چیف ریٹائرمنٹ کے بعد بطور جنرل خدمات دیں گے، قانون منظور

آرمی چیف ریٹائرمنٹ کے بعد بطور جنرل خدمات دیں گے، قانون منظور

سروسز چیفس ترمیمی آرڈیننس کے بعد تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی ریٹائرمنٹ کی حد ختم
آرمی چیف ریٹائرمنٹ کے بعد بطور جنرل خدمات دیں گے، قانون منظور

ویب ڈیسک

|

5 Nov 2024

سروسز چیف ترمیمی ایکٹ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد آرمی چیف، ایئرچیف اور نیوی سربراہ کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد ختم ہوگئی ہے اور وہ مقررہ وقت کے بعد بھی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کیے گئے سروسز چیف ترمیمی ایکٹ 2024 میں آرمی چیف ،ایئر چیف،نیول چیف ریٹائرمنٹ عمر کی حد ختم کردی گئی ہے۔

قانون کی منظوری کے بعد آرمی چیف بطور جنرل ،ایئر چیف بطور ایئر مارشل خدمات سر انجام دیتے رہیں گے۔ اسی طرح نیول چیف عہدے سے سبکدوش ہونے پرایڈمرل خدمات سر انجام دیتے رہیں گے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!