علامہ اقبال کا 147واں یوم پیدائش، مفکر پاکستان کے بارے میں جانیے

علامہ اقبال کا 147واں یوم پیدائش، مفکر پاکستان کے بارے میں جانیے

ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے
علامہ اقبال کا 147واں یوم پیدائش، مفکر پاکستان کے بارے میں جانیے

ویب ڈیسک

|

9 Nov 2024

شاعر مشرق، مفکرپاکستان ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کا 147 واں یوم پیدائش آج ملک بھرمیں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

علامہ محمد اقبال ؒ 9نومبر 1877ءکو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں ابتدائی تعلیم سیالکوٹ اور لاہور سے حاصل کی اور پھر اعلیٰ تعلیم یورپ سے حاصل کی۔ 

شاعر مشرق نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ،  اردو اور فارسی میں شاعری کی اور متعدد کتابیں لکھیں جو آج  دنیا بھر کے لوگوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔

علامہ اقبال کی ولادت کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا، مرکزی تقریب فلسفی شاعر کے مزار پر منعقد ہو گی جہاں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا اور کیڈٹس کی تبدیلی بھی ہو گی۔

علامہ اقبال کون تھے؟

علامہ اقبال نے 9 نومبر1877 کو سیالکوٹ میں آنکھ کھولی اور ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کی، پھر لاہور کا رخ کیا، 1899 میں ایم اے کرنے کے بعد اورینٹل کالج میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہوئے۔

اس دوران انہوں نے شاعری بھی جاری رکھی، علامہ اقبال 1905ء میں برطانیہ چلے گئے جہاں پہلے انھوں نے کیمبرج یونیورسٹی کالج میں داخلہ لیا اور پھر معروف تعلیمی ادارے میں وکالت کی تعلیم لینا شروع کردی بعد ازاں وہ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے انھوں نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

ڈاکٹر محمد اقبال نے 1910ء میں وطن واپسی کے بعد وکالت کے ساتھ سیاست میں بھی حصہ لینا شروع کیا اور اپنی شاعری کے ذریعے فکری اور سیاسی طور پر منتشر مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا۔

اس کے بعد 1934 کو مسلم لیگ کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے رکن بنے تاہم طبیعت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور وہ قیام پاکستان سے 9 برس قبل 21 اپریل 1938 کو لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!