2 طیاروں کی مرمت کیلیے 1 ارب 80 کروڑ، وزیراعظم ہاؤس کیلیے 25 کروڑ اضافی گرانٹ منظور

2 طیاروں کی مرمت کیلیے 1 ارب 80 کروڑ، وزیراعظم ہاؤس کیلیے 25 کروڑ اضافی گرانٹ منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، 7 نکاتی ایجنڈے پر غور
2 طیاروں کی مرمت کیلیے 1 ارب 80 کروڑ، وزیراعظم ہاؤس کیلیے 25 کروڑ اضافی گرانٹ منظور

ویب ڈیسک

|

1 Nov 2024

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دو خصوصی طیاروں کی مرمت کیلیے 1 ارب 80 کروٹ جبکہ وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات کیلیے  25 كروڑ 27 لاكھ روپے اضافی گرانٹ کی منظوری دے دی۔

تفصیلات كے مطابق كابینہ كی اقتصادی رابطہ كمیٹی(ای سی سی)كا اجلاس جمعہ كو وزارت خزانہ میں  وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب كی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں  وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال، وزیر مملكت برائے خزانہ و ریونیو علی پرویز ملک، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاكستان بذریعہ ویڈیو لنک اور چیئرمین سیكیورٹیز اینڈ ایكسچینج كمیشن آف پاكستان سمیت دیگر وزارتوں  اور محكموں  كے اعلیٰ حكام شریک ہوئے۔

اجلاس میں  وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق كی جانب سے فوڈ ایئر 2024:2025 كے دوران گندم كی كمی كا شكار علاقوں  میں  پاسكو كے ذریعے ملكی و درآمد شدہ گندم كے ذخائر مختص كرنے كی تجویز پر غور كیا گیا اور ای سی سی نے تفصیلی بحث كے بعد فیصلہ كیا كہ پاسكو كی جانب سے گندم كی تقسیم پہلے سے طے شدہ تناسب كے مطابق كی جائے گی اور ساتوں  گندم كی كمی كے شكار ادارے اپنی ضرورت كے مطابق گندم اٹھائیں  گے۔

مزید برآں ، ای سی سی نے ہدایت كی كہ تمام گندم كی معیار اور انسانی استعمال كے حوالے سے جانچ كی جائے اجلاس میں  وزارت تجارت كے لیے 22 كروڑ روپے كی گرانٹ پر غور كیا گیا۔

اجلاس میں  وزارتِ داخلہ كی جانب سے كیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) كو وزیر اعظم آفس(پبلک)وزیراعظم آفس (انٹرنل) اور وزیراعظم سٹاف كالونی اور اس كے متعلقہ عمارتوں  كی دیكھ بھال و سروسز كیلئے بھی خصوصی گرانٹ منظور كر لی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم آفس كیلئے 25 كروڑ 27 لاكھ روپے كی خصوصی گرانٹ منظور کی، یہ رقم وزارت ہاوسنگ و وركس كی جانب سے واپس كی گئی تھی۔ 

اس کے علاوہ وزارت دفاع کے 2 خصوصی طیاروں کی مرمت کے لیے 1 ارب 80 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی اجلاس میں ای پاسپورٹ كی تیاری كیلئے 2.9 ارب روپے كی گرانٹ منظور دی گئی، رقم ڈی جی امیگریشن و پاسپورٹس كی جانب سے ای پاسپورٹ كی تیاری كیلئے جدید مشینیں اور سسٹم خریدے جائیں  گے۔ 

اعلامیہ كے مطابق اجلاس میں  نیب كیلئے 37 كروڑ 60 لاكھ كی گرانٹ منظور كی گئی ہے، ای سی سی اجلاس میں  وزارت تجارت كی تكنیكی سپلیمنٹری گرانٹ منظور كی گئی۔ 

اجلاس میں  ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ مشن اِن چائنا كیلئے 22 كروڑ 67 لاكھ كی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے وزارت منصوبہ بندی كی ایك اور تجویز پر غور كرتے ہوئے سیلاب متاثرین كی ہنگامی رہائشی منصوبے كے تحت 30 ارب روپے كے بجٹ كو حكومت سندھ كو جاری كرنے كے لیے وزارت خزانہ كو منتقلی كی منظوری دی ہے۔

 ای سی سی نے سندھ میں  ایمرجنسی ہاو'سنگ پراجیكٹ كیلئے 30 ارب روپے منظور كیے ہیں  یہ فنڈز رواں  مالی سال 25:2024 كے بجٹ سے دیئے جائیں  گے، اجلاس میں  پاسكو كے ذخائر سے گندم كی فراہمی كی سمری منظور كر لی گئی ہے اجلاس میں  قومی احتساب بیورو كی جانب سے ریكوری اور ریوارڈ رولز 2002 كے تحت 37 كروڑ ساٹھ لاكھ روپے كی گرانٹ كی بھی منظوری دی گئی ہے تاكہ ان كے خرچ كی ضروریات پوری كی جا سكیں۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!