اسرائیل کو تسلیم کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، سیکیورٹی ذرائع

اسرائیل کو تسلیم کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، سیکیورٹی ذرائع

فلسطینیوں اور کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، سینئر صحافیوں سے گفتگو
اسرائیل کو تسلیم کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، سیکیورٹی ذرائع

ویب ڈیسک

|

4 Oct 2025

اسلام آباد میں سینئر صحافیوں کو دی گئی بریفنگ میں سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا بالکل بے بنیاد ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا ہے، نہ کر رہا ہے اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کوئی ارادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابراہام ایکارڈ محض ایک ایجنڈا ہے، پاکستان کے اندر اس حوالے سے جھوٹا پراپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین پاکستان کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں اور ان دونوں معاملات پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔ ’’وہ وقت گزر گیا جب بند کمروں میں فیصلے ہوتے تھے، آج ہم ہر چیز عوام کے سامنے رکھتے ہیں۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ کور کمانڈرز اور فارمیشن کمانڈرز کی ہر بریفنگ میں آرمی چیف ایک ہی بات پر زور دیتے ہیں کہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی، ظلم اور بربریت کر رہا ہے۔ ان کے مطابق حماس اور فلسطینی عوام جو فیصلہ کریں گے وہی قابلِ قبول ہوگا۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا کشمیر اور فلسطین پر مؤقف کسی صورت تبدیل نہیں ہو رہا، دونوں خطوں کے عوام کو حقِ خودارادیت ملنا چاہیے اور پاکستان اس اصولی مؤقف پر ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!