غزہ میں اسرائیلی گینگ نے فلسطینی صحافی کو شہید کردیا

غزہ میں اسرائیلی گینگ نے فلسطینی صحافی کو شہید کردیا

صالح الجعفراوی غزہ کے علاقے صبرہ میں اسرائیلی انخلا کے بعد تباہ شدہ مقامات کی کوریج کر رہے تھے
غزہ میں اسرائیلی گینگ نے فلسطینی صحافی کو شہید کردیا

ویب ڈیسک

|

12 Oct 2025

غزہ: اسرائیل نواز مسلح گروہ کی فائرنگ سے معروف فلسطینی صحافی صالح الجعفراوی جامِ شہادت نوش کر گئے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صالح الجعفراوی غزہ کے علاقے صبرہ میں اسرائیلی انخلا کے بعد تباہ شدہ مقامات کی کوریج کر رہے تھے جب انہیں مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔

مقامی رپورٹس کے مطابق مقتول صحافی کو گزشتہ دو برسوں کے دوران اسرائیلی فوج کے ترجمان اور صہیونی سوشل میڈیا شخصیات کی جانب سے متعدد بار دھمکیاں دی جا چکی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے بعد ان اسرائیل نواز گروہوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ جنگ کے دوران اسرائیلی افواج کے ساتھ رابطے میں تھے۔

مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان گروہوں پر امدادی سامان پر قبضہ کر کے اسے غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

 
 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!