تینوں خان میں سے کون پسند ہے؟ کنگنا کا انکشاف

تینوں خان میں سے کون پسند ہے؟ کنگنا کا انکشاف

کنگنا رناوت کی فلم 'ایمرجنسی' کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے جس کی ہدایت کاری خود انہوں نے ہی کی ہے۔
تینوں خان میں سے کون پسند ہے؟ کنگنا کا انکشاف

Webdesk

|

16 Aug 2024

ممبئی: اپنے متنازع بیانات اور مسلم دشمنی کے باعث خبروں کی زینت رہنے والی بالی وڈ کی نک چڑی اداکارہ کنگنا رناوت فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے سلمان، عامر اور شاہ رخ خان کے لیے فلم بنانے کی خواہش مند ہے۔

کنگنا رناوت کی فلم 'ایمرجنسی' کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے جس کی ہدایت کاری خود انہوں نے ہی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریلر کی افتتاحی تقریب میں سلمان، عامر اور شاہ رخ خان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے بتایا کہ تینوں میں کوئی بھی خان ان کا پسندیدہ نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ 'میں تنیوں خانز کے لیے فلم بنانے کے ساتھ ساتھ فلم کی ہدایتکاری بھی کرنا چاہوں گی اور میں ان کے باصلاحیت پہلو کو بھی دکھانا پسند کروں گی،جس میں وہ اداکاری کر سکتے ہیں اور اچھے بھی نظر آتے ہیں اور یہ کچھ ایسا بھی کرسکتے ہیں جو معاشرے کے لیے اہم ہو۔

کنگنا نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں خان انڈسٹری کی آمدنی بڑھانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور ہمیں ان کا شکر گزار ہونا چاہیے۔

اداکارہ نے عرفان خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سلمان، عامر اور شاہ رخ خان تینوں انہیں پسند نہیں اگر کوئی خان پسند ہے تو وہ مرحوم عرفان خان ہے اور انہیں اس بات کا پچھتاوا ہے کہ وہ عرفان خان کے لیے فلم کی ہدایت کاری نہیں کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ میں انہیں ہمیشہ پسند کروں گی، بدقسمتی سے وہ کینسر کے مرض سے لڑتے ہوئے وفات پاگئے تھے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!