ساحل عدیم کو شعلہ بیانی مہنگی پڑ گئی، گرفتاری کا امکان

ساحل عدیم کو شعلہ بیانی مہنگی پڑ گئی، گرفتاری کا امکان

ساحل عدیم کیخلاف کراچی کے تھانے میں مقدمہ درج
ساحل عدیم کو شعلہ بیانی مہنگی پڑ گئی، گرفتاری کا امکان

Webdesk

|

13 Jul 2024

سندھی عوام کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر متنازعہ عوامی اسپیکر ساحل عدیم کے خلاف کراچی سٹی کورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 ایک وکیل کی جانب سے دائر شکایت کے مطابق ساحل عدیم کے تضحیک آمیز ریمارکس سے سندھی کمیونٹی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ 

 یہ مقدمہ ’نفرت اور اختلاف‘ کو فروغ دینے کے الزام کے تحت درج کیا گیا ہے۔

 معاملے کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اگر ساحل عدیم نے حکام سے تعاون نہ کیا تو اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔

 یہ پیش رفت سندھی کمیونٹی کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے والے خود ساختہ اسکالر کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!