کم اور کلوئی کردیشین کی ممبئی میں رکشہ میں گھومنے کی ویڈیو وائرل

کم اور کلوئی کردیشین کی ممبئی میں رکشہ میں گھومنے کی ویڈیو وائرل

کم اور کلوئی پہلی بار جمعرات کو بھارتی شہر ممبئی پہنچیں، دونوں بہنیں اننت امبانی کی شادی میں شریک ہوں گی۔
کم اور کلوئی کردیشین کی  ممبئی میں رکشہ میں گھومنے کی ویڈیو وائرل

Webdesk

|

12 Jul 2024

معروف امریکی اداکارہ بہنیں کم کردیشین اور کلوئی کردیشین کی بھارتی شہر ممبئی میں رکشہ میں گھومنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کم اور کلوئی پہلی بار جمعرات کو بھارتی شہر ممبئی پہنچیں، دونوں بہنیں اننت امبانی کی شادی میں شریک ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں بہنیں ذاتی پروڈکشن اسٹاف کے ہمراہ ممبئی آئی ہیں، ان کا ممبئی کے تاج ہوٹل پہنچنے پر بھی روایتی انداز میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔

کم اور کلوئی نے ممبئی میں لگژری گاڑیوں کے بجائے رکشہ میں سواری کی اور کلوئی نے رکشے میں سفر کی ویڈیو بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ کی اسٹوری شیئر کی۔

واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی آج شادی ہوگی اور تقریبات کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!