ہیرا منڈی میں لیا گیا گانا پاکستانی موسیقی کا مکسچر نکلا

ہیرا منڈی میں لیا گیا گانا پاکستانی موسیقی کا مکسچر نکلا

ہیرا منڈی کا گانا سکل بن ویب سیریز کی ریلیز سے قبل مارچ میں ہی ریلیز کیا گیا تھا
ہیرا منڈی میں لیا گیا گانا پاکستانی موسیقی کا مکسچر نکلا

Webdesk

|

10 May 2024

بھارتی ویب سیریز ہیرا منڈی کو جہاں کمزور کہانی، کرداروں اور خراب زبان کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے، وہیں اب اسی سیریز کے گانے سکل بن کی موسیقی بھی پاکستانی گانوں سے چرائے جانے کا معاملہ سامنے آگیا۔

ہیرا منڈی کا گانا سکل بن ویب سیریز کی ریلیز سے قبل مارچ میں ہی ریلیز کیا گیا تھا اور اسے اب تک یوٹیوب پر ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، تاہم گانے کو ویب سیریز کی ریلیز کے بعد پذیرائی ملی۔

ہیرا منڈی کا سکل بن گانا دراصل فارسی کے عظیم شاعر امیر خسرو کی شاعری کا ترجمہ ہے، جسے انہوں نے کم سے کم تقریبا 800 سال قبل لکھا تھا اور ان کے گانے کی شاعری کا اردو ترجمہ مغل دور میں کیا گیا۔

سکل بن کی جدید کلاسیکل اور روایتی موسیقی پاکستانی موسیقاروں نے ترتیب دی اور اسے کئی دہائیوں سے گلوکار مختلف انداز میں روایتی موسیقی کے ساتھ پیش کرتے رہے ہیں۔

سکل بن کو جہاں کوک اسٹوڈیو سیزن 8 میں 2015 میں رضوان اور معظم علی نے گایا تھا، وہیں اسے معروف گلوکارہ میشا شفیع بھی اپنے انداز میں گا چکی ہیں۔

سکل بن پر اب تک متعدد فنکار، قوال اور موسیقار میوزک ترتیب دے چکے ہیں اور اسے کئی فنکار مختلف انداز میں گا بھی چکے ہیں۔

Sakal Ban Phool Rahi | Sabri Brothers | @EMIPakistanSpiritual | #video

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!