4 hours ago
ڈیڑھ کروڑ روپے دو ورنہ نازیبا ویڈیو لیک کردوں گا، خلیل الرحمان کو دھمکی موصول
ویب ڈیسک
|
6 Nov 2025
معروف ڈرامہ لکھاری اور شاعر خلیل الرحمان قمر کو نازیبا ویڈیو کی دھمکی اور ڈیڑھ کروڑ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
معروف ڈرامہ نویس اور ہدایتکار خلیل الرحمٰن قمر کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے بلیک میلنگ اور تاوان کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ملزم نے مبینہ طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق خلیل الرحمٰن قمر نے بتایا کہ انہیں ایک نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی جس میں کالر نے رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ایک مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی گئی۔
بعد ازاں کالز اور میسجز کے ذریعے بھی دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ ڈرامہ نویس کے مطابق انہیں مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جن میں سنگین نتائج کی تنبیہ بھی شامل ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش کے لیے ایک خصوصی ٹیم قائم کر دی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے اور جلد اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔
Comments
0 comment