9 hours ago
عاطف اسلم کی چلتی گاڑی سے گانا گانے کی ویڈیو وائرل
Webdesk
|
30 Aug 2026
کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی چلتی گاڑی سے مداحوں کے ساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو کسی اور کی نہیں بلکہ عاطف اسلم کی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم اپنی ٹیم کے ہمرہ ایک کالے رنگ کی گاڑی میں سوار ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اتنے میں ایک اور گاڑی گلوکار کی گاڑی کے پاس آتی ہے اور ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے گلوکار کے مداح زور سے عاطف اسلم کا مشہور زمانہ گانا 'دوری' گاتے ہیں۔
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ مداحوں کے گانے سے عاطف اسلم بھی خوب محظوظ ہوئے اور انہوں نے گاڑی کی sunroof سے باہر نکل کر مداحوں کے ساتھ گانا شروع کردیا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے گلوکار کو سراہا جارہا ہے۔
Comments
0 comment