90کی دہائی میں سلمان خان نے سومی علی کی جان کیسے بچائی؟

90کی دہائی میں سلمان خان نے سومی علی کی جان کیسے بچائی؟

جب میں سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ پر رہتی تھی تو دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی۔
90کی دہائی میں سلمان خان نے سومی علی کی جان کیسے بچائی؟

Webdesk

|

3 Nov 2024

ممبئی : بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کی سابقہ دوست سومی علی نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے انڈر ورلڈ کی طرف سے اٹھائے جانے کی دھمکی ملی تھی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سومی علی نے کہا کہ مجھے 1990ئ  میں جب میں سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ پر رہتی تھی تو دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سلمان خان کے نام آنے والی دھمکی آمیز کال لینڈلائن پر میں نے سنی، یہ اْن دنوں کی بات ہے جب میں گلیکسی میں 3 برس رہی۔

سپر اسٹار کی سابقہ دوست نے کہا کہ فون پر دوسری طرف سے ایک شخص نے مجھے اغوا کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ 'سلمان خان کو بول دینا، ہم سومی علی کو اٹھا کر لے جائیں گے۔

سومی علی نے مزید کہا کہ میں نے سلمان خان کو فون کال سے متعلق بتایا تو وہ پہلے تو گھبرا گئے لیکن پھر حالات کو سنبھال لیا، اس کے بعد انہوں نے کبھی نہیں بتایا کہ معاملات کو کیسے ڈیل کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے سلمان خان سے اس بارے میں دو یا تین بار پوچھا تو مجھے جواب ملا کہ بہتر ہے آپ اس معاملے کے بارے نہ ہی جانیں۔سپر اسٹار کی سابقہ دوست کا کہنا تھا کہ سلمان خان مجھے اس طرح کے معاملات سے دور ہی رکھتے تھے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!