سندھ کے تعلیمی اداروں میں ویپنگ اور نکوٹین اشیا پر پابندی عائد

سندھ کے تعلیمی اداروں میں ویپنگ اور نکوٹین اشیا پر پابندی عائد

اس فیصلے کا مقصد طلبا کی صحت کو تحفظ دینا ہے، نوٹی فکیشن جاری
سندھ کے تعلیمی اداروں میں ویپنگ اور نکوٹین اشیا پر پابندی عائد

ویب ڈیسک

|

13 Sep 2025

حکومت سندھ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ، ویپ، ہیٹڈ ٹوبیکو پروڈکٹس اور نکوٹین پاؤچز سمیت تمام تمباکو اور نکوٹین مصنوعات پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ و طالبات کو مضر صحت عادات سے محفوظ رکھنے اور تعلیمی ماحول کو صحت مند بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق سرکاری کے ساتھ ساتھ نجی اسکولز، کالجز اور جامعات پر بھی ہوگا۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ اس اقدام پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

ماہرینِ صحت نے حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کم عمر افراد میں ویپنگ اور نکوٹین پروڈکٹس کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے لیے یہ اقدام بروقت اور مؤثر ثابت ہوگا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!