خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز، متاثرہ بچوں کی تعداد 10 ہو گئی

خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز، متاثرہ بچوں کی تعداد 10 ہو گئی

اسلام آباد میں قائم پولیو کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) نے کیسز کی تصدیق کردی
خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز، متاثرہ بچوں کی تعداد 10 ہو گئی

ویب ڈیسک

|

27 Jul 2025

پشاور: خیبر پختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سنٹر (EOC) کے مطابق، ان نئے کیسز کی تصدیق اسلام آباد میں قائم پولیو کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے کی ہے۔

نئے کیسز میں سے ایک لکی مروت کی یونین کونسل تختی خیل سے رپورٹ ہوا ہے، جہاں ایک 15 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسرا کیس جنوبی وزیرستان کی تحصیل میر علی سے سامنے آیا ہے، جہاں ایک 6 ماہ کی بچی اس موذی وائرس کا شکار ہوئی ہے۔

ای او سی کے اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال اب تک صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں بنوں سے 3، لکی مروت اور شمالی وزیرستان سے 2، 2 کیسز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، ضلع ٹانک، تورغر اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک، ایک کیس سامنے آ چکا ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!