کراچی میں بھی خسرہ پھیلنے لگی

کراچی میں بھی خسرہ پھیلنے لگی

پنجاب کے بعد کراچی میں بھی کیسز رپورٹ ہونا شروع
کراچی میں بھی خسرہ پھیلنے لگی

ویب ڈیسک

|

15 Feb 2024

پنجاب کے بعد کراچی میں بھی خسرہ پھیلنے لگی

پنجاب کے بعد اب سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بھی خسرہ کے کیسز تیزی سے رپورٹ ہورہے ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق صورتحال پریشان کن تو نہیں ہے مگر اس میں اضافہ تشویشناک ہوتا جارہا ہے اور یومیہ بنیادوں پر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو بیماری کی تشخیص ہورہی ہے۔

کراچی میں خسرہ کے کیسز تیزی سےسامنے آ رہے ہیں ۔سندھ میں گزشتہ سال خسرہ کے 4ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پانچ سال سے کم عمر کے ساڑھے تین لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی گزشتہ سال ویکسین لگائی گئی۔

 یہ بیماری ایک سے دوسرے بچے کو پھیلتی ہے اس لئے والدین اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور انہیں خسرہ کی ویکسین ضرور لگوائیں ۔

 ان خیالات کا اظہار حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام سندھ کے مینیجر ڈاکٹر محمد نعیم راجپوت،ایشیا پیسیفک پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اقبال میمن، پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر خالد شفیع، پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر تاج محمد لغاری، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر اسماعیل میمن ،ایڈیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر سہیل رضا شیخ،ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر خلیل اللہ میمن ودیگر نے بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کےد وران کیا۔ 

انہوں نے بتایا کہ رواں سال میں بالخصوص جبکہ نومبر س ابتک صرف کراچی میں پانچ سال سے کم عمر 300 سے زائد بچوں کو خسرہ کی تشخیص ہوئی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!