یشما گل کو رشتہ ایپ پر پروفائل بنانا مہنگا پڑ گیا، 10 ہزار افراد نے شادی کیلیے لائن لگالی

یشما گل کو رشتہ ایپ پر پروفائل بنانا مہنگا پڑ گیا، 10 ہزار افراد نے شادی کیلیے لائن لگالی

یشما گل نے حال ہی میں رشتے والی آنٹیوں کے رویے اور فیس سے تنگ آنے کا انکشاف کیا تھا
یشما گل کو رشتہ ایپ پر پروفائل بنانا مہنگا پڑ گیا، 10 ہزار افراد نے شادی کیلیے لائن لگالی

ویب ڈیسک

|

13 Nov 2024

معروف اداکارہ یشما گل کو رشتہ ایپ پر پروفائل بنانا مہنگا پڑ گیا، جس کے بعد چند گھنٹوں کے دوران انہیں 10 ہزار رشتے کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

یشما گل نے رشتے والی آنٹیوں کے مطالبات سے تنگ آکر دل کا رشتہ ایپ پر اپنا پروفائل بنایا جس کے بعد انہیں دنیا بھر سے خواہش مند افراد نے رابطہ کر کے شادی کی پیش کش کی۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے حالیہ شو میں بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے لیے اچھے رشتہ تلاش کرنے کے واسطے میرج بیورو سے رابطہ کیا جس پر 8 لاکھ روپے فیس مانگی گئی تھی۔ یشما گل نے کہا تھا کہ اب تو شوہر کی تلاش کرنا بھی بہت مہنگا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب خیال ہے کہ اداکارہ نے یہ اقدام ایپ کی مارکیٹنگ کیلیے کیا ہے اور پروفائل بنانے کیلیے انہیں کمپنی نے باقاعدہ پیسے دیے جبکہ باقی سب چیزیں ایک پلان کے تحت ہیں۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!