سوشل میڈیا انفلوئنسرز نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی زندگیاں خراب کررہے ہیں، اداکارہ

سوشل میڈیا انفلوئنسرز نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی زندگیاں خراب کررہے ہیں، اداکارہ

انفلوئنسرز اپنے فالوورز، بڑھانے، لائیکس اور ویوز کے چکر میں جھوٹ بولتے ہیں، زویا ناصر
سوشل میڈیا انفلوئنسرز نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی زندگیاں خراب کررہے ہیں، اداکارہ

ویب ڈیسک

|

9 Nov 2024

پاکستانی اداکارہ نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی زندگیاں خراب کرنے کا الزام عائد کردیا۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور کہا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز اپنی زندگی سے متعلق جھوٹ بول اور دکھا کر نوجوانون لڑکیوں کو متاثر کرتے ہیں۔

زویا ناصر نے کہا کہ اسی طرح انفلوئنسرز کی باتوں کیوجہ سے نوجوان لڑکے بھی برباد ہورہے ہیں، کیا ایسا ہونا چاییے؟۔ اداکارہ نے اسی کے ساتھ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ فالوورز اور لائیکس و ویوز کیلیے انفلوئنسرز جھوٹ پر مبنی مواد دکھاتے ہیں جھوٹے سپنے دکھا کر نوجوانوں میں احساس کمتری پیدا کرتے ہیں۔

زویا ناصر نے نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے ڈپریشن اور مایوسی کی وجہ بھی ان ہی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو قرار دیا اور کہا کہ انفلوئنسرز کی جانب سے دکھائی گئی عیش و عشرت اور آسائشوں سے بھری جھوٹی زندگی عام لوگوں کو ڈپریشن میں ڈال رہی ہے۔

اداکارہ نے مشورہ دیا کہ مشہور شخصیات کو اپنی زندگی اور مواد میں حقیقت کو شامل کرتے ہوئے سچ پر مبنی تفصیلات مداحوں کے ساتھ شیئر کرنی چاہیے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!