ملک کے معروف شاعر محسن نقوی کی 30ویں برسی !
Webdesk
|
15 Jan 2026
لاہور: فلم،ٹی وی اوراسٹیج کے معروف اداکارطارق جاوید کی 20 ویں اورمعروف شاعر محسن نقوی کی 30 ویں برسی منائی گئی ۔
طارق جاوید کا بنیادی تعلق فیصل آباد سے تھا مگرانہوں نے شوبز میں بھرپور شہرت لاہور سے حاصل کی، انہوںنے اسٹیج ڈرامہ''بشیرا اِن ٹربل''سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور بے شمار اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کرنے کے ساتھ ساتھ کئی ڈراموں کی ڈائریکشن بھی کی۔
امان اللہ کے ساتھ ان کی جوڑی بہت مقبول تھی۔ طارق جاوید نے گھونگھٹ ،نکاح اورسلاخیں جیسی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے تھے۔
شہزاد رفیق کی فلم''محبتاں سچیاں''میں بھی انہوں نے اداکاری کرنی تھی اوران کے لیے کرداربھی لکھوایا گیا تھا مگران کی وفات کے بعد وہ کردار لیجنڈ اداکارعلی اعجاز نے ادا کیا۔
طارق جاوید نے اسٹیج پر کئی اداکاروں کو بھی متعارف کروایا جن میں سردار کمال ، نسیم وکی ، سخاوت ناز ، طارق ٹیڈی ، قیصر پیا ، شاہد خان سمیت دیگرفنکارشامل ہیں ۔
طار ق جاوید نے بطور پروڈیوسر دو فلمیں وارداتیںاورغیرت بھی بنائی تھیں،انہوں نے 200سے زائد اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کی ،وہ 15جنوری 2006 کو کرائون تھیٹر میں ڈرامے کے دوران ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔
معروف شاعر محسن نقوی 1955 کو ڈیرہ غازی خان کے ایک گائوں میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام غلام عباس جبکہ محسن ان کا لقب تھا، ان کا شمار اردو ادب کے صف اول کے شعرا ء میں ہوتا ہے، انہیں غزل آوارگی سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔
محسن نقوی کی معروف تصانیف میں عذاب دید ،خیمہ جاں، رخت شب، فرات فکر، روز حرف، برگ صحرا، بند قبا اور دیگر شامل ہیں ۔محسن نقوی 15جنوری 1996 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔
Comments
0 comment