مائیکل کلارک کرکٹ آسٹریلیا پر برس پڑے

مائیکل کلارک کرکٹ آسٹریلیا پر برس پڑے

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کے فیصلے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
مائیکل کلارک کرکٹ آسٹریلیا پر برس پڑے

Webdesk

|

12 Nov 2024

سڈنی : مائیکل کلارک نے پاکستان کے خلاف اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے پر کرکٹ آسٹریلیا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سابق کپتان مائیکل کلارک نے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کے فیصلے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

آسٹریلیا کے ون ڈے کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ ساتھ اسٹار کھلاڑی مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارنس لیبوشگن اور اسٹیو اسمتھ کو پاکستان کے خلاف سیریز کے فیصلہ کن آخری ون ڈے میں شامل نہیں کیا گیا تھا تاکہ وہ ہندوستان کے خلاف بارڈرـگاوسکر ٹیسٹ سیریز کی تیاری کر سکیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ دو وکٹوں سے ہار گیا تھا تاہم اس نے شاندار واپسی کرتے ہوئے سیریز 2ـ1 سے جیت لی تھی۔

آسٹریلیا کی شکست کے بعد مائیکل کلارک نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے اور بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ کے درمیان 11 دن کا وقفہ ہے، میں تھوڑا سا الجھا ہوا ہوں کہ پہلے ٹیسٹ کے درمیان 11 دن کا وقفہ تھا تو اس دوران کیوں انہیں شامل نہیں کیا گیا۔

2015 کا ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان نے اس بات کا اظہار کیا کہ سیریز برابر ہوگئی اور تیسرا میچ اہم اہمیت کا حامل تھا۔مائیکل کلارک نے کہا کہ ''اگر آسٹریلیا نے پہلے دو گیمز جیتے تھے تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ وہ اپنی بڑے کھلاڑیوں کو آرام دیتے لیکن یہ سیریز تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!