مرد کو چاہئے حرام سے بچنے کے لئے چار شادیاں کرے، حرا سومرو

مرد کو چاہئے حرام سے بچنے کے لئے چار شادیاں کرے، حرا سومرو

حال ہی میں حرا سومرو نے ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
مرد کو چاہئے حرام سے بچنے کے لئے چار شادیاں کرے، حرا سومرو

Webdesk

|

12 Nov 2024

شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا سومرو کا کہنا ہے کہ حرام کاموں سے بہتر ہے مرد چار شادیاں کرے، کیوں کہ خدا نے بھی انہیں اجازت دی ہے، اس میں خواتین کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

حال ہی میں حرا سومرو نے ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مرد کو ان کی صحت، جسم اور مالی حالات اس بات کی اجازت دیتے ہیں اور وہ سمجھتا ہے کہ وہ سب کے ساتھ انصاف بھی کر پائیں گے تو انہیں ایک سے زائد شادیاں کرلینی چاہیے، وہ چار شادیاں بھی کر سکتا ہے۔

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر کسی مرد کے پاس استطاعت ہے اور وہ سب کے ساتھ انصاف بھی کریں گے تو وہ بلاشک چار شادیاں کرے۔

 بیویوں کو مردوں کی ایک سے زائد شادیوں پرتکلیف نہیں ہونی چاہیے، انہیں قانونی اور مذہبی طور پر شادیوں کی اجازت ہے تو انہیں شادیاں کرنے دی جائیں۔

اداکارہ کے مطابق اگر کوئی مرد خود کو روک نہیں پا رہا، اس کی نیت اور ذہن ایسا ہے تو حرام کام سے بہتر ہے کہ اسے شادیاں کرنے دی جائیں۔

حرا سومرو نے کہا کہ اگر کوئی مرد تنہائی میں خراب فلمیں، خراب تصاویر اور دوسرے خراب کام کرتا ہے اور وہ خود کو روک نہیں پاتا تو انہیں شادیاں کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!