سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کم ہوگئی

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کم ہوگئی

منگل کو ایک تولہ سونا مزید 1800 روپے سستا ہوگیا۔
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کم ہوگئی

Webdesk

|

22 Sep 2026

 کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے، منگل کو ایک تولہ سونا مزید 1800 روپے سستا ہوگیا۔

جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت کم ہو کر 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے پر آگئی.اسی طرح 1543 روپے کی کمی سے 10 گرام سونے کے نرخ 3 لاکھ 90 ہزار 720 روپے ہو گئے۔

عالمی مارکیٹ میں 18 ڈالر کمی کے ساتھ فی اونس سونے کی قیمت 4332ڈالر ہوگئی۔دوسری جانب چاندی کی ایک تولہ قیمت 62 روپے کم ہو کر 7038 روپے پر آگئی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!