پیسے والے مردوں سے شادی کا مشورہ دینے والی خاتون کی سالانہ آمد پانچ ارب سے زائد

پیسے والے مردوں سے شادی کا مشورہ دینے والی خاتون کی سالانہ آمد پانچ ارب سے زائد

خاتون کا تعلق چین سے ہے
پیسے والے مردوں سے شادی کا مشورہ دینے والی خاتون کی سالانہ آمد پانچ ارب سے زائد

ویب ڈیسک

|

15 Jul 2024

پیسے والے مردوں سے شادی کا مشورہ دینے والی انفلوئسز کی کمائی 5 ارب روپے سے زائد ہوگئی۔ 

چین سے تعلق رکھنے والی خاتون لی چوانکو عرف کو کو سوشل میڈیا پر محبت کے گرو کے طور پر جانی جاتی ہیں جو عام طور پر لڑکیوں کو امیر مردوں سے شادی کے فوائد بتاتی اور انہیں گر سکھاتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی خدمات اور مشورے دینے والی خاتون منافع بخش کاروبار کررہی ہیں جس سے اُن کی سالانہ آمدن 1 کروڑ 95 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 5 ارب 42 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔

تاہم لی چوانکو کے مشورے نے اس کے غیر روایتی انداز کی وجہ سے تنازعہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔ کیونکہ وہ ایسے رویوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں جنہیں عام طور پر غیر اخلاقی یا جوڑ توڑ والا رشتہ سمجھا جاتا ہے۔

ساس کا فلسفہ اس خیال کے ارد گرد مرکوز ہے کہ تمام تعلقات فوائد کے تبادلے پر مبنی ہیں۔ 

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!