ناک کے نتھنوں میں سب سے زیادہ تیلیاں پھنسانے کا عالمی ریکارڈ قائم

ناک کے نتھنوں میں سب سے زیادہ تیلیاں پھنسانے کا عالمی ریکارڈ قائم

ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ پیٹر وون نے یہ ریکارڈ بنایا
ناک کے نتھنوں میں سب سے زیادہ تیلیاں پھنسانے کا عالمی ریکارڈ قائم

ویب ڈیسک

|

16 Feb 2024

عالمی ریکارڈ بنانے کے چکر میں انسان کچھ ایسے عجیب و غریب کام کرتا ہے جنہیں سوچ کر دوسرا شخص حیران رہ جاتا ہے۔

اب اسی 39 سالہ شخص پیٹر وون ٹینجن بسکوو کو لے لیجئے جس کا تعلق ڈنمارک سے ہے، اس نے ایک ایسا منفرد عالمی ریکارڈ قائم کیا جسے سُن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

ریکارڈ کا اندارج کرنے والے عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے پیٹر وون نے اپنی ناک کے دونوں نتھنوں میں بیک وقت 68 ماچس کی تیلیاں پھنسا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اس سے قبل 45 ماچس کی تیلیاں پھنسانے کا ریکارڈ بھی پیٹر کے پاس ہی تھا، جسے توڑنے میں اُسے دو سال کا عرصہ لگا۔

منفرد ریکارڈ حاصل کرنے والے پیٹر نے کہا کہ اُن کے نتھنے کافی بڑے اور لچکدار ہے جس کی وجہ سے امید تھی کہ وہ ریکارڈ بنا لیں گے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!