کراچی میں گھر سے پراسرار پھنکار کی آوازوں کا معمہ حل، خطرناک ترین شے برآمد

کراچی میں گھر سے پراسرار پھنکار کی آوازوں کا معمہ حل، خطرناک ترین شے برآمد

صفورا گوٹھ اسکیم 33 کے ایک گھر سے زہریلا سانپ زندہ برآمد ہوا
کراچی میں گھر سے پراسرار پھنکار کی آوازوں کا معمہ حل، خطرناک ترین شے برآمد

Webdesk

|

21 Feb 2024

شہر قائد کے علاقے صفورا گوٹھ اسکیم 33 میں گھر کے اندر زہریلا سانپ نکل آیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ اسکیم 33 میں قائم کیپٹل کواپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک گھر میں پراسرار پھنکار کی آوازوں کے بعد رہائشی خوف میں مبتلا ہوئے اور انہوں نے اس کا سراغ لگایا۔

کافی دیر تلاش کے بعد مکینوں کو سانپ نظر آیا جو تقریبا پانچ فٹ لمبا تھا، اسے دیکھ کر وہ اور بھی زیادہ خوف میں مبتلا ہوگئے۔

بعد ازاں مکینوں نے ریسکیو 1122 کے رضاکاروں کو فون کر کے صورتحال بتائی تو موقع پر ایک ٹیم پہنچی جس نے تین گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد سانپ کو پکڑا۔

ریسکیو حکام کے مطابق سانپ زہریلی نسل کا اور خشکی میں رہنے والا ہے، اسے آں دوسرے علاقے میں محفوظ مقام پر چھوڑ دیا جائے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!