دنیا کی طویل العمر خاتون، عمر جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!

دنیا کی طویل العمر خاتون، عمر جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!

خاتون کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے
دنیا کی طویل العمر خاتون، عمر جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!

ویب ڈیسک

|

28 Sep 2024

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنی 118ویں سالگرہ منا کر دنیا کی معمر ترین خاتون بن گئی ہیں۔

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی خاتون مارٹز نے کیئر ہوم میں ایک چھوٹی سی پارٹی کے ساتھ اپنی 118ویں سالگرہ منائی جس میں اُن کے دو بیٹے، دیگر رہائشی شامل ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کی پیدائش 27 ستمبر 1906 کو ہوئیں انہوں نے دو عالمی وبائیں، جنگیں اور دیگر اہم واقعات کو دیکھا ہے۔

دستاویز کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن اگر تصدیق ہو جاتی ہے تو مارٹز دنیا کے سب سے معمر ترین زندہ شخص بن جائیں گے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق موجودہ ریکارڈ ہولڈر جاپانی شہری ٹومیکو ایتوکا ہیں جو 23 مئی 1908 کو پیدا ہوئے تھے۔

دیکھ بھال پر مامور ایک سینئر نرس گریگوری ایلروئے ایڈمز نے اے ایف پی کو بتایا، 'وہ ایک نوجوان خاتون کے طور پر اپنی زندگی کے بارے میں بات کرتی ہیں اور نصیحت کرتی ہیں اپنے والدین کا احترام کرو جبکہ وہ سگریٹ سمیت ہر قسم کے تمباکو سے پرہیز کرتی ہیں۔

مارٹز کی ایک بیٹی کی عمر 67 سالہ جبکہ نام لیزا ڈینیئلر ہے اور وہ اپنی والدہ کی 118 ویں سالگرہ پر پُرمسرت بھی ہیں۔

خاتون کی بیٹی نے بتایا کہ والدہ نے نصیحت کی ہے کہ مرنے کے بعد اُن کے اعضا کسی کو عطیہ کردیے جائیں تاہم ہم پُرامید ہیں کہ والدہ بھی لمبی زندگی گزاریں گی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!