ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون کو رہا کردیا، ٹرمپ کا خیرمقدم

ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون کو رہا کردیا، ٹرمپ کا خیرمقدم

امریکا ایران کے اس خیرسگالی کے اقدام کو سراہتا ہے۔
ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون کو رہا کردیا، ٹرمپ کا خیرمقدم

Webdesk

|

16 Jul 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ ایران نے ایک امریکی خاتون کو ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اس خاتون کو بائیڈن انتظامیہ کے دور میں 2024 میں غلط طور پر حراست میں لیا گیا تھا، امریکا ایران کے اس خیرسگالی کے اقدام کو سراہتا ہے۔

انسانی حقوق کے وکیل جیرڈ جینسر نے رہا ہونے والی امریکی شہری کی شناخت ڈینا کراری کے نام سے کی، وہ دسمبر 2024 سے ایران سے باہر جانے سے روکی جا رہی تھیں۔

جینسر نے ایکس پر لکھا کہ ڈینا اب محفوظ ہیں اور امریکا واپس جا رہی ہیں، انہوں نے ان کی رہائی کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!