1 hour ago
ٹرمپ کے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے بیان کے بعد ایرانی فوج کا ردعمل سامنے آگیا
Webdesk
|
13 Jul 2026
تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کرنیکے بیان کے بعد ایرانی فوج کا سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔
ایرانی فوج نے ایک بیان میں واضح کیا کہ وہ امریکا کو کسی صورت آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، ایران کی مرضی کے بغیر آبنائے ہرمز میں کسی بھی سرگرمی کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔
ایرانی فوج نے خطے کے ممالک کو پیغام دیا کہ امریکا کی حمایت اور اس کا ساتھ دینے کو ایران کیخلاف جنگ تصور کیا جائے گا، ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر کشیدگی میں اضافہ ہوا تو یہ خطے کے دیگر ممالک تک پھیل جائے گی اور اس کی مکمل ذمہ داری امریکا اور اتحادیوں پر عائد ہوگی۔
واضح رہیکہ امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کر رہے ہیں، ہم آبنائے ہرمز کے سرپرست بنیں گے، ہمیں آبنائے ہرمز کی نگرانی کے عوض معاوضہ ملے گا۔
Comments
0 comment