سعودی عرب نے ایک سالہ ملٹی پل عمرہ ویزا متعارف کرا دیا

سعودی عرب نے ایک سالہ ملٹی پل عمرہ ویزا متعارف کرا دیا

نئی سہولت سے بیرونِ ملک سے آنے والے زائرین کو بار بار عمرہ کی ادائیگی کے لیے آسانی میسر آئے گی
سعودی عرب نے ایک سالہ ملٹی پل عمرہ ویزا متعارف کرا دیا

ویب ڈیسک

|

20 Jul 2026

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت زائرین ایک سال کے دوران متعدد بار سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے۔

وزارت کے مطابق یہ ویزا جاری ہونے کی تاریخ سے ایک سال تک مؤثر ہوگا، جبکہ اس کے حامل افراد مجموعی طور پر 90 دن تک مملکت میں قیام کر سکیں گے۔ اس نئی سہولت سے بیرونِ ملک سے آنے والے زائرین کو بار بار عمرہ کی ادائیگی کے لیے آسانی میسر آئے گی۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عمرہ زائرین کے لیے سفری اور ویزا نظام کو مزید سہل بنانا، بہتر خدمات فراہم کرنا اور وژن 2030 کے تحت مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق نئے ویزا نظام سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی مزید آسان ہوگی، جبکہ اس سے سعودی عرب میں مذہبی سیاحت کے شعبے کو بھی تقویت ملنے کی توقع ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!