15 hours ago
امریکی فوجیوں کی مشرق وسطی میں تعیناتی 2027 تک برقرار رکھنے کا فیصلہ
امریکی فوج کی 82ویں ائیربورن ڈویژن کے کچھ اہلکاروں کی تعیناتی بھی 2027 تک بڑھائے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔
Webdesk
|
3 Sep 2026
نیویارک: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعوی کیا ہے کہ مشرق وسطی میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کو 2027 تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے مشرق وسطی میں موجود بعض امریکی افواج کی تعیناتی 2027 تک برقرار رکھنے کے احکامات دیے ہیں۔
خطے میں تقریبا 50 ہزار امریکی فوجی موجود/الرٹ ہیں، جن میں فضائی دفاعی یونٹس، جنگی طیارے، بحری جہاز اور دیگر فورسز شامل ہیں۔
امریکی فوج کی 82ویں ائیربورن ڈویژن کے کچھ اہلکاروں کی تعیناتی بھی 2027 تک بڑھائے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔
Comments
0 comment