23 hours ago
امریکا میں تارکین وطن سے متعلق قوانین میں بڑی تبدیلی کردی گئی
Webdesk
|
20 Jul 2026
نیویارک: امریکا میں بھارتی ٹرک ڈرائیورز کے خلاف سخت اقدامات پر غور شروع کردیا، نئی پالیسی سے ڈیڑھ لاکھ افراد متاثر ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں تارکین وطن سے متعلق مزید سخت کرنے کی تیاری کے تحت بھارتی ٹرک ڈرائیورز کے خلاف بھی سخت اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا تھا بغیر لائسنس ڈرائیونگ، منشیات اسمگلنگ اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں۔
بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے بتایا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی ہے کہ تارکین وطن ٹرک ڈرائیورز کی جگہ امریکی فوج کے سابق اہلکاروں کو بھرتی کیا جائے، اس تجویز پر عمل درآمد کی صورت میں امریکا میں کام کرنے والے تقریبا ڈیڑھ لاکھ بھارتی ٹرک ڈرائیور متاثر ہو سکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان غیر قانونی تارکین وطن ڈرائیورز کے خلاف "تاریخی کارروائی کی جائے گی جو شہریوں کی ہلاکتوں کا سبب بنتے ہیں۔
ان کا دعوی تھا کہ بعض ڈرائیور سڑکوں پر لگے سائن بورڈ تک نہیں پڑھ سکتے، جبکہ ان میں سے کئی منشیات کے عادی ہوتے ہیں اور غیر قانونی طریقے سے امریکا میں داخل ہو کر گاڑیاں چلاتے ہیں۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی ٹرک ڈرائیور امریکا میں سنگین ٹریفک حادثات اور منشیات اسمگلنگ کے بعض مقدمات کے باعث سخت جانچ کی زد میں ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مختلف ممالک میں بھارتی شہریوں کی بڑھتی ہوئی مبینہ مجرمانہ سرگرمیوں کے باعث انہیں پابندیوں اور ملک بدری جیسے اقدامات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
Comments
0 comment