امریکا کو اب بھاری قیمت چکانا ہوگی، مجتبی خامنہ ای

امریکا کو اب بھاری قیمت چکانا ہوگی، مجتبی خامنہ ای

ایرانی قوم اور عہدیدار تفریق اور تنازعوں سے دور رہیں، سپریم لیڈر
امریکا کو اب بھاری قیمت چکانا ہوگی، مجتبی خامنہ ای

ویب ڈیسک

|

18 Jul 2026

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے قوم کے نام تحریری بیان جاری کردیا جس میں انہوں نے کہا کہ امریکا کو معاہدے کی خلاف ورزی کی بھاری قیمت چکانی ہوگی۔

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے تحریری بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ امریکا نے مفاہمتی یادداشت کی بارہا خلاف ورزی کی ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امریکی خلاف ورزیوں نے ثابت کیا ہے کہ معاہدے پر امریکی صدر کے دستخط کی کوئی حیثیت نہیں ہے،  اب امریکی دشمن جنگ بھڑکانے اور بھاری قیمت چکانے کے درپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایرانی قوم اور محاذِ مزاحمت کے پاس اس کے لیے ناقابل فراموش اسباق موجود ہیں، ایرانی قوم کو اپنے عہدیداروں پر یقین رکھنا چاہیے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی قوم اور عہدیدار تفریق اور تنازعوں سے دور رہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!