14 hours ago
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے: ترک صدر
Webdesk
|
2 Sep 2026
انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے پر مشتمل مکہ اتحاد خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے قائم کیا گیا ہے اور اس اتحاد کو عملی شکل دینے کے لیے اہم فیصلے کیے جاچکے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدر کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ ترکیے کے بڑھتے ہوئے تعلقات مغرب سے دوری کی علامت نہیں بلکہ انقرہ کی متوازن اور کثیرالجہتی خارجہ پالیسی کا حصہ ہیں۔
کرغزستان کے دورے سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ استنبول میں مکہ اتحاد کی حکمتِ عملی، سیاسی اور عسکری کمیٹی کا اجلاس اتحاد کو عملی شکل دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے، اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور سربراہانِ افواج نے شرکت کی۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں اتحاد کے سیکرٹریٹ کے قیام اور اسے فعال بنانے سمیت سیاسی و عسکری تعاون کے مختلف پہلوں پر فیصلے کیے گئے اور دفاعی صنعت کے علاوہ فوجی تربیت، عسکری معیارات میں ہم آہنگی، فوجی خطرات، وسائل اور عسکری صلاحیتوں کے باہمی تبادلے جیسے امور بھی زیرِ غور آئے۔
صدر اردوان نے کہا کہ مکہ اتحاد پر کھلے عام اعتراض کرنے والے ممالک بہت کم ہیں، تاہم بعض ممالک پسِ پردہ اس کے حوالے سے تحفظات رکھتے ہیں۔
صدر اردوان کے مطابق سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان قائم توازن نے متعدد عناصر کے لیے اس اتحاد کو کھلے عام تنقید کا نشانہ بنانا مشکل بنا دیا ہے۔
Comments
0 comment