حوثیوں کا اسرائیل کی حیفا بندرگاہ پر حملے کا دعویٰ

حوثیوں کا اسرائیل کی حیفا بندرگاہ پر حملے کا دعویٰ

حوثیوں نے تین اینٹی شپ بیلسٹک میزائل یمن میں ان کے زیر کنٹرول علاقے سے خلیج عدن تک داغے
حوثیوں کا اسرائیل کی حیفا بندرگاہ پر حملے کا دعویٰ

Webdesk

|

23 Jun 2024

صنعا: بحیرہ احمر میں کشیدگی جاری رہنے پر یمن میں حوثی گروپ نے اعلان کیا کہ وہ عراقی گروپوں کے ساتھ مشترکہ فوجی آپریشن کر رہا ہے، جس کے دوران اس نے اسرائیلی بندرگاہ حیفہ میں چار جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حوثی گروپ نے کہا ہے کہ اس نے بحری جہازوں پر حملہ کیا کیونکہ انہوں نے اسرائیلی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کی خلاف ورزی کی تھی۔

جبکہ اسرائیلی فوج نے ابھی تک کوئی تبصرہ جاری نہیں کیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا کہ اس نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کے تین بحری ڈرونز کو تباہ کردیا ۔

ایک بیان میں مزید کہا کہ حوثیوں نے تین اینٹی شپ بیلسٹک میزائل یمن میں ان کے زیر کنٹرول علاقے سے خلیج عدن تک داغے۔امریکی اتحادی یا تجارتی جہازوں کی طرف سے کسی جانی یا شدید نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!