حسینہ واجد کو عمر قید کی سزا
ویب ڈیسک
|
17 Nov 2025
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی بین الاقوامی جرائم کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
عدالت کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ اور دیگر ملزمان نے ایک جرائم پیشہ ادارہ قائم کیا اور پچھلے برس جولائی میں طلبہ احتجاج کے دوران حکومت مخالف مظاہرین پر پرتشدد کریک ڈاؤن میں مرکزی کردار ادا کیا۔
پراسیکیوٹر کے مطابق ان اقدامات میں جان لیوا ہتھیاروں کا استعمال، ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے مظاہرین کو نشانہ بنانا شامل تھا۔
عدالت نے چھ شہریوں کے قتل پر یہ فیصلہ سنایا جبکہ استغاثہ نے سزائے موت کی سفارش کی تھی۔
مظاہرین کے مطابق ان واقعات میں تقریباً 1,400 افراد ہلاک ہوئے، جو اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کی روشنی میں سب سے زیادہ سیاسی تشدد ہے جو 1971 کی آزادی کی جنگ کے بعد رونما ہوا۔
شیخ حسینہ اس وقت ملک سے جلا اور بھارت میں قیام پذیر ہیں، اور وہ غیر حاضری میں مقدمے کا سامنا کر رہی ہیں۔
عدالت نے ان کے سابق وزیرِ داخلہ اسد الزمان خان کامل کو بھی موت کی سزا سنائی ہے۔
Comments
0 comment