غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 20 فلسطینی شہید، شہادتوں کی تعداد 37 ہزار 500 کے قریب

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 20 فلسطینی شہید، شہادتوں کی تعداد 37 ہزار 500 کے قریب

اسرائیلی فوج نے چوبیس گھنٹوں کے دوران امداد کے منتظر مزید 9 فلسطینی بھی شہید کردیے
غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 20 فلسطینی شہید، شہادتوں کی تعداد 37 ہزار 500 کے قریب

ویب ڈیسک

|

21 Jun 2024

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت بدستور جاری ہے اور تازہ حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی تازہ کارروائیوں میں مزید 55 فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ اسرائیلی فورسز نے نصیرات، دیرالبلاح میں مہلک ہتھیاروں اور ڈرونز سے خیمہ بستیوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیل نے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بھی بم برسائے جس میں 9 فلسطینی شہید جبکہ 30 زخمی ہوئے جبکہ خان یونس میں صیہونی فورسز نے یورپی اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں گیارہ فلسطینی شہید اور 25 زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج كی ظالمانہ كارروائی میں  24 گھنٹوں  كے دوران 24 شہادتوں  كی اطلاعات ہیں  جبكہ غزہ میں 7 اکتوبر کے بعد سے جاری اسرائیلی بربریت کے دوران اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار 431 جبکہ زخمیوں کی تعداد 85 ہزار 653 تک پہنچ گئی ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!