1 hour ago
فرانس: پرتشد مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
Webdesk
|
19 Oct 2026
فرانسیسی وزیرِ اعظم سیبسٹین لیکورنو نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور فسادات کے بعد مقامی حکام کو آج شام سے 'جزوی کرفیو' نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیرِ اعظم لیکورنو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ امنِ عامہ کی بحالی کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر 'ہنگامی حالت' نافذ کرنا ضروری سمجھا گیا تو ہم ایسا کر سکتے ہیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس مرحلے پر جزوی کرفیو کا نفاذ زیادہ مناسب ہے۔
انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کن شہروں میں جزوی کرفیو نافذ کیا جائے گا اور اس کی شکل کیا ہوگی تاہم انہوں نے پورے پیرس پر مکمل کرفیو کے نفاذ کو خارج از امکان قرار دیا۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ یہ کرفیو مقامی اور جزوی ہونا چاہیے۔ پورے پیرس مین کرفیو نافذ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
اسی پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ داخلہ لوران نونیز نے بھی صحافیوں کو بتایا کہ منگل کی شام ہونے والے پیرس سینٹ جرمین اور بارسلونا کے درمیان فٹبال میچ کو منسوخ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
Comments
0 comment