دبئی ائیرپورٹ پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس اسمارٹ کوریڈور متعارف

دبئی ائیرپورٹ پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس اسمارٹ کوریڈور متعارف

دبئی ائیرپورٹ کے جدید نظام میں پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں
دبئی ائیرپورٹ پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس اسمارٹ کوریڈور متعارف

Webdesk

|

28 Sep 2025

دبئی ائیرپورٹ پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس اسمارٹ کوریڈورکی بدولت امیگریشن کا عمل اب صرف چند سیکنڈز میں مکمل ہو رہا ہے۔

دبئی ائیرپورٹ کے جدید نظام میں پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں اور مسافر بیک وقت 10 افراد کے ساتھ کوریڈور سے گزر سکتے ہیں۔

یہ سہولت دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت پر مبنی مسافروں کا کوریڈور ہے اور فی الحال ٹرمینل تھری، بزنس کلاس ڈپارچر ہال میں دستیاب ہے۔

دبئی حکام کے مطابق اس نظام سے خصوصا فیملیز کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا کیونکہ وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ امیگریشن کا عمل زیادہ سہل اور تیز ہو گیا ہے۔

یہ اسمارٹ کوریڈور دبئی ائیرپورٹ کے مسافروں کے لیے ایک انقلابی سہولت ہے، جس سے امیگریشن کا عمل چند سیکنڈز میں مکمل ہوتا ہے۔

مستقبل میں اس سہولت کو تمام ٹرمینلز میں وسعت دینے کا منصوبہ ہے۔ ہم دبئی ائیرپورٹ کو مزید ڈیجیٹل سہولیات سے آراستہ کریں گے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!