چارلی کرک قتل، نیتن یاہو کا مسلمانوں کیخلاف بغض کھل کر سامنے آگیا

چارلی کرک قتل، نیتن یاہو کا مسلمانوں کیخلاف بغض کھل کر سامنے آگیا

ٹرمپ کے قریبی ساتھی کو دو روز قبل یونیورسٹی میں ایک پروگرام کے دوران قتل کیا گیا تھا
چارلی کرک قتل، نیتن یاہو کا مسلمانوں کیخلاف بغض کھل کر سامنے آگیا

ویب ڈیسک

|

12 Sep 2025

یروشلم/واشنگٹن: اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکا کے دائیں بازو کے معروف کارکن چارلی کرک کے قتل کا الزام مسلمانوں پر عائد کردیا ہے۔

امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ یہ حملہ "انتہا پسند اسلام پسندوں اور الٹرا پروگریسو عناصر" کی جانب سے کیا گیا۔

انہوں نے کہا، "یہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔ انتہا پسند اسلامی اور الٹرا پروگریسو گروہ آپس میں جڑ گئے ہیں۔ وہ اکثر انسانی حقوق اور آزادی اظہار کی بات کرتے ہیں لیکن اپنے مخالفین کو ختم کرنے کے لیے تشدد کا سہارا لیتے ہیں۔ صدر ٹرمپ پر بھی دو بار قاتلانہ حملے ہوئے، مجھ پر بھی یہاں حملہ کرنے کی کوشش کی گئی، اور اب انہوں نے چارلی کرک کو نشانہ بنایا جو نہایت افسوسناک ہے۔"

واضح رہے کہ چارلی کرک، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے، رواں ہفتے یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک عوامی تقریب کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

ایف بی آئی نے حملہ آور کی ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جس میں ملزم کو یونیورسٹی میں داخل ہوتے اور حملے کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم امریکی حکام نے اب تک حملہ آور کی مذہبی یا سیاسی وابستگی کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!