1 hour ago
بھارت کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا ڈیٹا چوری
Webdesk
|
15 Jul 2026
ممبئی: بھارت کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ "کوڈن کولم کا اہم ڈیٹا ہیکرز نے چوری کر لیا۔
رائٹرز اور امریکی میڈیا کے مطابق رینسم ویئر گروپ "ورلڈ لیکس نے بھارتی جوہرہ پلانٹ کی ہزاروں حساس فائلیں ڈارک ویب پر اپ لوڈ کر دی ہیں اور انہیں فروخت کے لیے بھی پیش کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈارک ویب پر اپ لوڈ کی جانے والی ان فائلوں میں پلانٹ کی مختلف تنصیبات کے نقشے، انجینئرنگ ڈیزائن، انشورنس دستاویزات اور سپلائر کی تفصیلات شامل ہیں۔ ہیک ہونے والا یہ ڈیٹا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ٹھیکیدار انیل امبانی کے ملکیتی "ریلائنس گروپ کا ہے۔
تفصیلات سے پتا چلا ہے کہ ریلائنس گروپ کا یہ ڈیٹا ایک تھرڈ پارٹی بھارتی ڈیٹا سینٹر کمپنی "یوٹا کے سرور سے ہیک ہوا ہے۔ سرور پر ڈیٹا جزوی طور پر ہیک کیا گیا ہے اور واقعے کے حوالے سے بھارتی حکومت کو بھی باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا ہے۔
Comments
0 comment