4 hours ago
آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی
عراقچی نے کہا کہ ایران آرمینیائی حکام کے ساتھ براہِ راست رابطے میں ہے اور آرمینیا کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
Webdesk
|
16 Oct 2026
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آرمینیا نے ایران کی سلامتی کو نقصان نہ پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تاہم خطے میں امریکی اثر و رسوخ پر ایران کو تشویش ہے۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ ایران آرمینیائی حکام کے ساتھ براہِ راست رابطے میں ہے اور آرمینیا کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آرمینیا میں امریکا کی حمایت سے تجارتی راہداری کے منصوبے پر ایران کے تحفظات برقرار ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں امریکی اثر و رسوخ سے متعلق خدشات کے تناظر میں ایران آرمینیا کے ساتھ رابطوں اور مشاورت کو جاری رکھے گا۔
Comments
0 comment