56 mins ago
آبنائے ہرمز کے متعلق ٹرمپ منصوبہ بحری قزاقی ہے: برازیلی صدر
Webdesk
|
14 Jul 2026
برازیلی صدر لولا دا سلوا نے آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی صدر کے منصوبے کو قزاقی قرار دیدیا۔
برازیلی صدر لولا دا سلوا نے کہا ہے کہ اگر امریکا آبنائے ہرمز میں بھاری فیس وصول کرتا ہے تو یہ عمل قزاقی کے مترادف ہوگا، ماضی میں بھی ایسے اقدامات کو قزاقی ہی کہا جاتا تھا۔
لولا دا سلوا نے یہ بھی کہا کہ امریکا جیسے طاقتور ملک کو جو قزاقی کے خلاف لڑتا رہا ہو ایسا طرز عمل اختیار نہیں کرنا چاہئے، عالمی بحری راستوں پر غیر ضروری مالی بوجھ عائد نہیں کیا جانا چاہئے۔
برازیلی صدر نے کہا کہ بین الاقوامی تجارت اور آزاد بحری آمدورفت کے اصولوں کا احترام ہر ملک کی ذمہ داری ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالنے اور 20 فیصد راہداری فیس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Comments
0 comment